اہم خبریں

پشاورزلمی نے لاہور قلندر کو 35رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن مستحکم کرلی

راولپنڈی (  اے بی این نیوز  )پاکستان سپرلیگ آٹھویں ایڈیشن کے تئیسویں میچ میں پشاورزلمی نے دفاعی چیمپیئن لاہور قلندر کو 35رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن مستحکم کرلی۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 19.3 اوورز میں 207 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔پشاور زلمی کے صائم ایوب نے 68، کپتان بابر اعظم نے 50 اور ٹام کوہلر نے 36 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے 4، زمان خان، حارث رئوف اور راشد خان نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔لاہور قلندرز 208 رنز ہدف کے تعاقب میں 19.4اوورز میں 172 رنز بنا سکی۔قلندرز کے طلعت حسین نے 63، کپتان شاہین آفریدی نے 52 اور سکندر رضا نے 20 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔پشاور زلمی کے وہاب ریاض اور ارشد اقبال نے 3،3 ، عظمت اللہ نے 2 اور عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔صائم ایوب کو ۔ین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں