اہم خبریں

لاہور میں کرکٹر محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات

لاہور (نیوزڈیسک)لاہور میں کرکٹر محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات ہوگئی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈیفنس میں محمد حفیظ کے گھر سے لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی چور لوٹ کر لے گئے۔پولیس کے مطابق محمد حفیظ کے گھر اتوار اور پیر کی درمیان شب واردات ہوئی۔اس حوالے سے پولیس کا کہناتھا کہ واقعے کا مقدمہ محمد حفیظ کی بیوی کے چچا کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں