اہم خبریں

بھارت کیخلاف چوتھا ٹیسٹ، آسٹریلوی کپتان کی شرکت مشکوک

سڈنی(نیوزڈیسک)بھارت کیخلاف چوتھا ٹیسٹ،آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز چوتھے ٹیسٹ کیلئے بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز نے اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ۔واضح رہے کہ پیٹ کمنز والدہ کی طبیعت خراب ہونے پر تیسرے ٹیسٹ سے قبل سڈنی واپس چلے گئے تھے۔بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بھی اسٹیو اسمتھ نے کپتانی کی تھی۔

متعلقہ خبریں