اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا ایک اور دور آج متوقع ہے، مذاکرات سٹاف لیول معاہدے سے پہلے حتمی ثابت ہو سکتے ہیں،پاکستان تمام اقدامات سے آئی ایم ایف کو آگاہ کر چکا ہے،4 میں سے 3 نکات پر عمل درآمد کے بارے آئی ایم ایف کو بتادیا گیا،کل کے ورچوئل مذاکرات میں نئی مانیٹری پالیسی اور ایکس چینج ریٹ زیر بحث رہے،پاکستان بجلی کے بلوں میں اضافے کی منظوری دے چکا ہے،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت بھی کم کردی گئی ہے، کسان پیکج اور برامدی شعبے کےلئے بجلی بلوں پر سبسڈی ختم کردی گئی ہے، گھریلو صارفین کیلیے بجلی بلوں پرسرچارج جولائی 2022 سے عائد کرکےوصولیوں کےٹائم ٹیبل سےبھی آگاہ کر دیاگیا، دوست ممالک کی طرف سے ملنے والے قرض کی تفصیلات سے ابھی آگاہ کرنا ہے،آج لگزری اشیاء پر سیل ٹیکس کی شرح 25 فی صد تک بڑھانے کا نوٹیفکیشن بھی کئے جانے کا امکان ہے۔















