اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آل راؤنڈر ندا ڈار کو قومی ویمنز ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ندا ڈار کو گزشتہ دنوں قومی ویمنز ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دینے والی بسمہ معروف کی جگہ پاکستانی ٹیم کی قیادت سونپی جائے گی،اعلان آج متوقع ہے ۔بسمہ معروف نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی پر استعفیٰ دیا تھا۔ندا ڈار کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔















