اہم خبریں

کراچی کینٹ اسٹیشن پر کئی واک تھرو گیٹ ناکارہ ہوگئے

کراچی(نیوزڈیسک)دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود کراچی کینٹ اسٹیشن پر لگائے گئے کئی واک تھرو گیٹ ناکارہ ہوگئے ہیں۔ریلوے اسٹیشن میں دھماکا خیز مواد کا کھوج لگانے والے آلات اور ریل گاڑیوں کے اندر معائنہ کرنے والا سسٹم بھی ناپید ہے۔اسی طرح کینٹ اسٹیشن میں مسافروں کا سامان چیک کرنے کا بھی کوئی انتظام ہی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں