کراچی(نیوزڈیسک)کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران پولیس مقابلوں دوران 5ڈاکوئوں کو ہلاک جبکہ 25 زخمی ڈاکوئوں سمیت659ملزمان کوگرفتارکرنے کا دعویٰ کیاہے۔کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیل جاری کردی ہے ۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی پولیس اور ملزمان کے درمیان 23مقابلے ہوئے۔مقابلوں کے دوران5 ڈاکوئوں کو ہلاک جبکہ 25زخمی ڈاکوئوں سمیت 28ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیاہے۔ترجمان کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران 659سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔منشیات فروش ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات جبکہ گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے138سے زائد غیر قانونی اسلحہ برآمدکیاگیا۔ترجمان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 49موٹرسائیکلیں اور 2گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔















