اہم خبریں

حکومتی سطح پر کفایت شعاری کی مہم تیز، 7 رکنی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد( نیوز دیسک) وفاقی حکومت نے کفایت شعاری نفاذ کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔7 رکنی کمیٹی کے ٹی او آرز میں وفاقی کابینہ کی طرف سے منظور شدہ کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کی پیشرفت کا جائزہ لینا شامل ہے۔ کمیٹی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، رانا تنویر حسین، امین الحق، اعظم نذیر تارڑ، طارق بشیر چیمہ، قمر زمان کائرہ اور ہاشم نوتیزئی شامل ہیں۔پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر اپنی تجاویز بشمول کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کی ٹائم لائنز مذکورہ کمیٹی کو پیش کریں گے۔ کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کی ٹائم لائنز 27 فروری تک مکمل ہوجائیں گی۔

متعلقہ خبریں