کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں دکانیں اور شاپنگ مالزساڑھے 8 بجے،شادی ہال اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کیے جائیں گے ،کمشنر کراچی نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز ہدایت جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق آئندہ دنوں میں پیدا ہونے والے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کی ہدایت پرکمشنر کراچی نے تجارتی مراکزاورشاپنگ مالزرات ساڑھے 8 بجے بند کرانے کے لیے تمام ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے۔ کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی شادی ہال اور ریسٹورنٹ رات 10 بجے بند کئے جائیں اور توانائی بحران سے متعلق وفاقی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرایا جائے۔کمشنرکراچی نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزسے نئے حکم نامے پر عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کی ہے۔















