اہم خبریں

جیل بھروتحریک ،کوٹ لکھپت جیل حکام نے گرفتار 77کارکنوں کی فہرست جاری کردی

لاہور(نیوز دڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھروتحریک ،کوٹ لکھپت جیل حکام نے گرفتار 77کارکنوں کی فہرست جاری کردی،تمام پر 3 ایم پی او لگائی گئی ہے،فہرست محکمہ داخلہ کو بھجوائی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل حکام نے پی ٹی آئی کے 77 گرفتار کارکنوں کی فہرست جاری کر دی،گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل بھی کر دیا گیا۔شاہ محمود قریشی کو اٹک، اعظم سواتی کو رحیم یار خان، مراد راس کو ڈی جی خان، سینٹر ولید اقبال کو لیہ، عمر سرفراز چیمہ کو بھکر اور محمد مدنی کو بہاولپور جیل منتقل کیا گیا۔پی ٹی آئی کے 24 رہنما اور کارکن ڈسٹرکٹ جیل لیہ، 24 ڈسٹرکٹ جیل بھکر اور 25 کو راجن پور جیل منتقل کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی 77 رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرست پر کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کے خلاف 3 ایم پی او نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے اور فہرست محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوا دی ہے۔ واضح رہے کہ گرفتار افراد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور روڈ بلاک کرنے پر 3 ایم پی او لگائی گئی، گرفتار ارکان کو 30 سے 90 روز تک جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں