اہم خبریں

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی بلوچستان کے ضلع کچ میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی کو ناکام پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، ہماری سیکورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی حفاظت کے لیے دعاگو ہیں۔

متعلقہ خبریں