اہم خبریں

ہم گرفتاری دینے آئے تھے جیل کا گیٹ نہیں کھولا گیا،پرویزخٹک کا دعویٰ

پشاور (نیوزڈیسک)پی ٹی آئی رہنماپرویز خٹک نے کہاہے کہ ہم گرفتاری دینے آئے تھے جیل کا گیٹ نہیں کھولا گیا، جیل کا گیٹ کھولیں گے تو سب اندر جائیں گے، پولیس وین کی کیا ضرورت ہے؟، 2 قدم کا راستہ ہے گیٹ کھولیں اندر جائیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہم خود چل کر جیل آئے ہیں تو وین کا کیا مقصد؟، ہم نے گرفتاری دینے کا کہا تھا کہاں دیں گے یہ نہیں کہا، ہم انتظار کر رہے ہیں عمران خان اگلے لائحہ عمل کا پیغام دیں گےجبکہ پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے کسی رہنما اور کارکنان کی گرفتاری نہیں ہوئی، پارٹی چیئرمین عمران خان کی نئی ہدایت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ خبریں