اہم خبریں

خیبرپختونخوا ،جیل بھرو تحریک، پولیس گرفتاری کا اعلان کرنے والوں کے گھر پہنچ گئی

پشاور (نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا (کے پی) پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے گرفتاری دینے کا اعلان کرنے والوں کے گھر تک پہنچ گئی۔سابق وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کے گھر کے باہر پولیس نے اعلان بھی کر دیا کہ ہم آگئے ہیں آپ بھی آئیں اور گرفتاری دیں۔پولیس نے کہا کہ جو کارکن گرفتاری دینا چاہتے ہیں، گرفتاری دیں، انہیں تحفظ دیا جائے گا۔پشاور میں بھی پولیس گرفتاریاں وصول کرنے کیلئے اعلانات پر اتر آئی، تھانے اور جیل پر کارکنوں نے دھاوا تو بولا لیکن گرفتاری کسی نے نہیں دی۔ پشاور بھر سے صرف ایک کارکن سابق رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے گرفتاری دی۔ اسد قیصر، پرویز خٹک، شاہ فرمان، شوکت یوسفزئی نے اب تک گرفتاری نہیں دی، تمام رہنما اور کارکنان گرفتاری دیے بغیر واپس چلے گئے۔

متعلقہ خبریں