اہم خبریں

عدلیہ ہی اس وقت عوام کی امیدوں کا مرکز ہے،سابق وزیر اعلیٰ  پنجاب چودھری پرویز الہٰی

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عدلیہ ہی اس وقت عوام کی امیدوں کا مرکز ہے، امید ہے عدلیہ آئین کی بالادستی کے لیے تاریخی فیصلہ دے گی۔سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور عوام کا جذبہ قابل ستائش ہے، حقیقی آزادی اور پاکستان کی ترقی کے لیے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی ناکام سیاست بچانے، مخالفین پر دباؤ کے لیے جھوٹے مقدمے درج کرا رہی ہے، نااہل حکمران ملک کی معیشت اور امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔لاہور میں چودھری پرویز الہٰی سے محمودالرشید، جلیل شرقپوری، احمد نواز اور دیگر نے ملاقاتیں کیں، محمودالرشید، جلیل شرقپوری نے ان کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر پھول پیش کیے۔

متعلقہ خبریں