لاہور(اے بی این نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں دوسری بار طلب کرنے کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے ۔ نیب کی جانب سے سردار عثمان بزادر کو پراپرٹی،انکم اور اخراجات کی تفصیلات کے ساتھ پیش ہونے کا کہا گیا تھا لیکن وہ مقررہ وقت تک نیب آفس میں پیش نہ ہوئے ۔ اس سے قبل نیب نے عثمان بزدار کو16فروری کو طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ سردار عثمان بزدار نے احتساب عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ۔نیب عثمان بزدار کو طلبی کا جلد تیسرا نوٹس جاری کرے گی ۔















