لاہور (اے بی این نیوز) عالمی ادارہ صحت نے لاہور کی پولیو مہم کو 100 فیصد نمبر دے کر کامیاب قرار دے دیا۔عالمی ادارہ صحت نے پولیومہم ختم ہونے کے بعد ایل کیواے ایس یعنی لاٹ کوالٹی اشورنس سیمپل تکنیک کے تحت24نمونے لیے ۔24میں 22نمونے کو بہترین، 2کو درمیانہ کا درجہ ملا، تمام نمونے پاس قرار دیئے گئے ۔ تاریخ میں پہلی دفعہ 24نمونے لیے گئے،اس سے قبل کم نمونے لیے جاتے تھے۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدرنے بہترین کارکردگی دکھانے پرتمام متعلقہ ٹیموں کی ستائش کرتے ہوئے بہترین کام کرنے والوں کی فہرست مرتب کرنے کا حکم سے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی فیلڈ ٹیموں کی محنت اور ایمانداری کا نتیجہ ہے،بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو تعریفی اسناد و سرٹیفیکٹ دیے جائیں گے۔جب اچھا کام ہوتا ہے تو نظر آتا ہے، محنت پرداد اور ستائش ٹیموں کا حق ہے۔















