کراچی ( اے بی این نیوز )بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا ترکیہ کے قونصل خانہ کا دورہ،بی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے قونصل جنرل کیمل سانگو سے ترکیہ میں زلزلے کے باعث ہزاروں افراد کی ہلاکت پر تعزیت کی،بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے برادر اسلامی ملک کے درد کو محسوس کرتے ہیں،پاکستان کی عوام اپنے برادر اسلامی ملک کے سوگوار بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ترک قونصلیٹ جنرل میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیئے۔















