کراچی(اے بی این نیوز)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں اور کومبنگ آپریشن کے دوران 18 غیر ملکیوں سمیت 25 ملزموں کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ساحل پولیس نے بجلی کے سب اسٹیشن سے تاریں کاٹ کر چوری میں ملوث 3 ملزمان مومن، بخش اور سدھیر کو گرفتارکرکے تانبے کی قیمتی تاریں برآمد کرلی۔کلری اور نبی بخش پولیس نے 4 ملزمان اختر علی، ذاکر، فراز حسین اور دین محمد کو گرفتارکرکے 2 پستول بمعہ راو¿نڈز،ایک چوری شدہ موٹر سائیکل اور چرس برآمدکرلی۔ادھرڈاکس کے علاقے مچھر کالونی کیماڑی میں کومبنگ آپریشن کیا گیا،آپریشن موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر مشتبہ عناصر کی نشاندہی اور گرفتاریوں کے لیے عمل میں لایا گیا، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا تھااس دوران 45 گھروں کو چیک کیا گیا،کل 88 افراد کو تلاش ڈیوائس کے ذریعے اسکین / چیک کیا گیا جن میں 70 اشخاص کو ویریفیکیشن کے بعد چھوڑ دیا گیا،جبکہ غیرقانونی طور پر مقیم 18 افغان نیشنلز پائندہ،رحمت اللہ ،خالق داد ،نازک مہر،شار،داو¿د،حضرت گل،مختیار،بسم اللہ،نثار احمد،عمر گل،آغا محمد،ولی جان،ثمر گل،آغا مہر،عادل خان،عبدالولی اورجان آغاکو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا گیا۔















