مری(اے بی این نیوز )پتریاٹہ چیئر لفٹ وکیبل کار کے ٹکٹ میں 200روپے کااضافہ کردیاگیا ہے ۔ایسے میںکرایہ 1000 روپے سے بڑھاکر1200 کئے جانے پر سیاحوں کابھی شدیداحتجاج حکومت پنجاب چیئرلفٹ اورکیبل کار ٹکٹوں میں اضافہ کو فوری واپس لینے کامطالبہ اگر مری کی سیاحت اورمعیشت کو کو تباہی سے بچاناہے تو سیاحوں پر بوجھ ڈالنے کے بجائے سہولیات دی جائیں تاکہ سیاح یہاں کارخ کریں۔















