اہم خبریں

پنجاب میں اسکولوں کے طلبا کے ٹرپس پر نئی پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی (اے بی این نیوز) پنجاب حکومت نے طلبا و طالبات کی حفاظت کے پیش نظر سرکاری اور نجی اسکولوں کے تعلیمی ٹرپس اور ٹورز سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی دوروں کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت تعلیمی اداروں کی حدود سے 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر طلبا و طالبات کے ٹرپس اور ٹورز منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی دوروں کے دوران پیش آنے والے حادثات اور طلبا و طالبات کی حفاظت سے متعلق خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کے دوران بچوں کی جان و سلامتی کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا اور کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا۔

پنجاب میں اسکولوں کے طلبا کے ٹرپس پر نئی پابندی عائد

اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز)، پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کو پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔حکومت پنجاب نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے سربراہان کو بھی واضح ہدایات دی ہیں کہ طلبا و طالبات کے ٹرپس اور ٹورز کے انعقاد کے دوران مقررہ حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی نہ ہونے دی جائے۔
مزیدپڑھیں: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز،فائنل میں پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

متعلقہ خبریں