اسلام آباد ( اے بی این نیوز) حکومت نے طیاروں کے ایندھن، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج 28 نومبر سے ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 18 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 269 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 287 روپے 71 پیسے فی لیٹر تھی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 257 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ مٹی کے تیل کی سابقہ قیمت 273 روپے 22 پیسے فی لیٹر تھی۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل بھی 13 روپے ایک پیسہ فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ نئی قیمت 207 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے، جبکہ اس سے قبل لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 220 روپے 28 پیسے فی لیٹر تھی۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے گزشتہ رات پیٹرول کی قیمت میں بھی ایک روپے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 312 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے آئندہ تین روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پی ایس او نے بڑا منصوبہ تیار کرلیا، ملک بھر میں چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے















