اہم خبریں

شاہ رخ خان اور کرینہ کپور 15 سال بعد ایک ساتھ، فلم ’کنگ‘ کا نیا گانا ریلیز

ممبئی (اے بی این نیوز) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان 15 سال بعد ایک بار پھر فلمی اسکرین پر ایک ساتھ نظر آگئے، دونوں کی آنے والی فلم ’کنگ‘ کا نیا گانا ’ڈیڈی کول‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم کے نئے گانے میں شاہ رخ خان اور کرینہ کپور ایک ساتھ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ گانے میں عالمی شہرت یافتہ میوزک بینڈ بونی ایم کے مشہور گانے ’ڈیڈی کول‘ کو نئے بالی ووڈ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔


ہدایت کار سدھارتھ آنند کی فلم کے اس گانے کی رونمائی میٹا کے ’ہاؤس آف انسٹاگرام 2026‘ ایونٹ میں کی گئی، جس میں 700 سے زائد کانٹینٹ کری ایٹرز نے شرکت کی۔ گانا زی میوزک کمپنی اور ٹی سیریز کے یوٹیوب چینلز پر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

شاہ رخ خان اور کرینہ کپور آخری مرتبہ 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’را ون‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ اس طرح تقریباً 15 سال بعد دونوں اداکاروں کی جوڑی دوبارہ مداحوں کے سامنے آئی ہے۔فلم ’کنگ‘ کا یہ دوسرا اہم میوزیکل ریلیز ہے، اس سے قبل شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون پر فلمایا گیا گانا ’تو مل جائے‘ بھی ریلیز کیا جاچکا ہے۔ نئے گانے کی ریلیز کے بعد مداحوں میں فلم کے حوالے سے جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔
مزید پڑھیں :سو سے زائد سرکاری سہولیات ایک ایپ پر دستیاب ہوں گی، لانچ کرنے کی تیاری

متعلقہ خبریں