لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں سرکاری آٹے کے بعد فلور ملوں کے 15 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ 15 کلوگرام آٹے کا تھیلا 150 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد قیمت 2350 روپے سے بڑھ کر 2500 روپے ہوگئی ہے۔
اس سے قبل 10 کلوگرام سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 175 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔ شہریوں نے نجی اور سرکاری آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں۔ہم پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے بالکل تیار ہیں،وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری















