اسلام آباد( اے بی این نیوز) انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور ایک چار روزہ میچ کھیلا جائے گا۔
فرحان یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انگلینڈ انڈر 19 ٹیم یکم دسمبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور 2 سے 4 دسمبر تک راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی۔
پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 کے درمیان ون ڈے میچز 5 سے 9 دسمبر تک جبکہ چار روزہ میچ 13 سے 16 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم کا پری سیریز کیمپ 24 سے 30 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔
Pakistan U19 squads announced for upcoming series against England in Rawalpindi 🇵🇰🏏
#PakistanFutureStars | #PAKvENG https://t.co/hBanT8lR0z
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 23, 2026
ون ڈے اسکواڈ میں کپتان فرحان یوسف کے علاوہ عبدالقادر، عبدالسبحان، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، ہیام خان، حسنین عباس ڈار، حذیفہ احسن، ابتسام اظہر، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد شامل ہیں۔
چار روزہ میچ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان فرحان یوسف، عبدالقادر، اسد عمر، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، حسن خان، ہیام خان، حسنین عباس ڈار، ابتسام اظہر، محمد صیام، محمد صہیب، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد شامل ہیں۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے لاہور میں پری سیریز کیمپ کے دوران تربیتی مراحل مکمل کرے گی۔
مزید پڑھیں:اداکار بابر عباس خان انتقال کر گئے، صحافی و شوبز انڈسٹری سوگوار















