اہم خبریں

کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی،بٹ کوائن کی قیمت کم ترین سطح پر

نیویارک (اے بی این نیوز)کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث ڈیجیٹل کرنسی 60 ہزار ڈالر کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رکھ سکی،بٹ کوائن کی قیمت میں 5.10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت 55 ہزار 830 ڈالر ہوگئی۔

کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو شدید دباؤ کا سامنا ہے، بٹ کوائن کی قیمت جولائی کے بعد پہلی بار 60 ہزار ڈالر سے نیچے آئی اور دو سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ماہرین کےمطابق مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کےحصص کی بلند قیمتوں نےسرمایہ کاروں میں تشویش پیدا کردی ہے، سرمایہ کارممکنہ نقصانات کے خدشے کے باعث خطرے والے اثاثوں سے سرمایہ نکال رہے ہیں، جس کے اثرات کرپٹو مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں.
مزیدپڑھیں: سندھ حکومت کانوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ مارکیٹ سے منسلک کرنیکا فیصلہ

متعلقہ خبریں