اہم خبریں

خیبرپختونخوا،تمام سرکاری اسکولوں میں ریڈنگ کا ایک گھنٹہ ہوگا

پشاور(اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں روزانہ ایک گھنٹہ مطالعے کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کے مطابق تمام سرکاری پرائمری اسکولوں میں طلبہ کے لیے ریڈنگ کا ایک گھنٹہ ہوگا، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے پرائمری سیکشنز میں بھی مطالعے کا ایک گھنٹہ ہوگا۔

بچوں کی پڑھنے کی صلاحیت بہتر بنانے اور تعلیمی بنیادیں مضبوط کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں پرائمری طلبہ کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک ریاضی کا پیریڈ مختص ہوگا، ریاضی کی بنیادی مہارتوں اور تصورات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

سیکریٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں اسکیم آف اسٹڈی میں ریڈنگ کے لیے ایک گھنٹہ شامل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
مزیدپڑھیں: سولر صارفین میں اضافہ، حکومت کا بجلی مارکیٹ تبدیل کرنے پر غور

متعلقہ خبریں