اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے شمسی توانائی کے تیزی سے بڑھتے استعمال اور قومی گرڈ سے بجلی کی کم ہوتی طلب کے پیش نظر بجلی کی مارکیٹ میں تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت 20 نومبر کو اجلاس میں بجلی کی فراہمی، طلب اور پیداواری صلاحیت میں توازن پیدا کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔مجوزہ تبدیلیوں کا مقصد بجلی کی لاگت کم کرنا، اضافی پیداواری صلاحیت کے مالی بوجھ کو گھٹانا اور بجلی کی مارکیٹ میں مسابقت بڑھانا ہے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟















