اہم خبریں

وفاقی حکومت نے پیٹرول مہنگا کردیا، ڈیزل کی قیمت برقرار

اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت نے آئندہ ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرول مہنگا کردیا گیا، ڈیزل کی قیمت برقرار
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی، جو 355 روپے فی لیٹر برقرار ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں 20 نومبر کیلئے قابل عمل ہیں۔
مزیدپڑھیں: تہران میں یوم اقبال کی تقریب، پاکستان اور ایران کے ادبی و ثقافتی تعلقات کے فروغ پر زور

متعلقہ خبریں