اہم خبریں

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

کراچی ( اے بی این نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی، 24 قیراط سونا فی تولہ 10 ہزار روپے سستا ہوگیا۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ نئی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 573 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 100 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 764 ڈالر ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 10 ہزار روپے کی کمی ہوئی۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹیسٹ، مہمان ٹیم مشکلات کا شکار

متعلقہ خبریں