اہم خبریں

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا

کراچی (اے بی این نیوز)ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی جہاز 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لیکرپورٹ قاسم پہنچ گیا۔

نئے نظام کے تحت پہلے بڑے ایل پی جی کارگو کی آمد پرپورٹ قاسم پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل سیکرٹری پیٹرولیم مرزا ناصرالدین مشہود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ عوام کو مناسب قیمت پر ایل پی جی فراہمی کے اقدامات کررہے ہیں، 15 ہزار میٹرک ٹن کا ریکارڈ کارگو ایل پی جی کے شعبے میں نئے دور کا آغاز ہے۔

اعلامیے کے مطابق ماضی میں ریگولیٹری رکاوٹوں کے باعث سرکاری کمپنیاں ایل پی جی درآمد نہیں کر رہی تھیں، موسم سرما میں پہاڑی اور دور دراز علاقوں تک ایل پی جی کی فراہمی بہتربنانے میں مدد ملے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں مزید ایل پی جی کارگوز کی آمد متوقع ہے اس سے اوپن مارکیٹ میں دستیابی بہتر اورعوام کو ریلیف ملے گا۔
مزید پڑھیں: پیٹرول 250 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ، شہریوں نے حکومت سے بڑا ریلیف مانگ لیا

متعلقہ خبریں