اسلام آباد (اے بی این نیوز) امریکا کے مختلف ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن شدید متاثر ہونے کے باعث تقریباً 11 ہزار پروازیں معطل یا تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں، جبکہ پروازوں کی روانگی کی بحالی رات 11 بجے تک متوقع ہے۔
امریکی ایوی ایشن حکام کے مطابق مواصلاتی نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث ریڈار اور ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کی صلاحیت متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں فضائی آپریشن میں بڑے پیمانے پر خلل پیدا ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث پروازوں کی روانگی متاثر ہوئی اور ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
متعدد پروازیں منسوخ جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ایوی ایشن حکام نظام کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ رات 11 بجے تک پروازوں کا آپریشن بتدریج بحال ہو سکتا ہے۔مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کر لیں۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا















