اہم خبریں

دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث سابق افغان فوج کا اہلکار گرفتار

پشاور(اے بی این نیوز)سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد حکمت اللہ عرف حمزہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا ماضی میں افغان نیشنل آرمی سے تعلق رہا ہے اور اس کی گرفتاری سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال اور دہشت گردانہ نیٹ ورکس سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عباس احسن نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار خارجی حکمت اللہ سے دورانِ تفتیش انتہائی اہم اور حساس معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نہ صرف افغان نیشنل آرمی کا حصہ رہا ہے بلکہ وہ درس و تدریس سے بھی وابستہ رہا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی اس مؤثر کارروائی کو صوبے میں دہشت گردی کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک بڑی اور نمایاں کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر مشیراطلاعات اے آر ڈی سی محمود جان بابر نے کہا کہ یہ گرفتاری اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ افغان سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان متعدد بار افغان حکام کو اس سلسلے میں مصدقہ ثبوت فراہم کر چکا ہے اور تمام شواہد کے ساتھ اپنا موقف اور کیس عالمی برادری کے سامنے بھی پیش کیا جا چکا ہے۔

دورانِ تفتیش گرفتار دہشت گرد حکمت اللہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اردو زبان کی تربیت حاصل کر رکھی تھی اور وہ فکری مغالطے کے باعث غلط راستے پر چل پڑا تھا۔

اپنے بیانیے میں اس کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں مختلف کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، تاہم گرفتاری کے بعد پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے اس کے ساتھ انتہائی ذمہ دارانہ اور مناسب سلوک کیا ہے۔
مزیدپڑھیں: جماعت اسلامی کے دباؤ کے باعث حکومت نے عوام کو پیٹرول پر ریلیف دیا،حافظ نعیم الرحمن

متعلقہ خبریں