اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے، وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم آج ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچیں گے، جہاں وہ COP-31 کے عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 11 نومبر کو عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ عالمی برادری پر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے پر زور دیں گے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان میں سولر انرجی کے فروغ اور قابل تجدید توانائی کی استعداد بڑھانے کے اقدامات اجاگر کیے جائیں گے، عالمی رہنماؤں کو صاف اور مستحکم معیشت کی جانب پاکستان کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا، جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری اور قبل از وقت وارننگ سسٹم کی بہتری کے اقدامات بھی پیش کیے جائیں گے۔

وزیراعظم ترقی پذیر ممالک کے لیے قابل اعتماد اور مناسب موسمیاتی مالی معاونت کا مطالبہ کریں گے،موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کو آسان اور بروقت مالی وسائل کی فراہمی پر بھی زور دیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف COP-31 کی صدارت کے زیر اہتمام اعلیٰ سطح کے گول میز اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم کی ترکیہ کی اعلیٰ قیادت اور دیگر عالمی رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں۔ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں آج سے 14 نومبر کے دوران بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

متعلقہ خبریں