اہم خبریں

انتخابی قوانین میں بڑی تبدیلی، الیکشن کمیشن کا اہم اقدام

الیکشن کمیشن : گورنر راج اور ایمرجنسی کے باعث خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر

پشاور(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے باعث بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گورنر رول اور ایمرجنسی والے اضلاع کے علاوہ بلدیاتی الیکشن کے لیے اقدامات شروع کیے گئے تھے، وفاقی حکومت کی جانب سے 4 نومبر 2026 کو آرڈر نمبر 3 جاری کیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی حکومت کے آرڈر نمبر 3 کا جائزہ لیا گیا، آرڈر کی شق نمبر 2 کے تحت آئین کے آرٹیکل 140-A کو معطل کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق آرٹیکل 140-A کی معطلی کا اطلاق دیگر تمام اضلاع پر بھی کر دیا گیا، آرٹیکل 140-A صوبوں میں مقامی حکومتوں کے قیام سے متعلق ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آرٹیکل 140-A کی ذیلی شق 2 کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، وفاقی حکم نامے کے باعث خیبر پختونخوا کے باقی اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔ یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکرز اور ٹگ بوٹ میں آگ لگ گئی: پاسداران انقلاب خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے اب تک کیے گئے تمام اقدامات تا حکم ثانی روک دیے گئے۔

مزید پڑھیں۔ملک میں ایک ماہ کے دوران 5 ہزارنئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

متعلقہ خبریں