اہم خبریں

سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی میں بھگدڑ، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی؛ مقدمہ درج

سیالکوٹ (اے بی این نیوز) سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر انصار محمود عرف مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے ایک شخص جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ ڈسکہ روڈ پر فراز کرکٹ گراؤنڈ میں پیش آیا، جہاں مہندی اور انعامات کی تقسیم کے لیے سینکڑوں افراد جمع تھے۔ مبینہ طور پر اسٹیج سے لوگوں کو گراؤنڈ میں آنے کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔
Tiktoker Mr Patlu Faces Fir After Wedding Stampede Kills One Injures 18 In Sialkot
پولیس نے واقعے پر مسٹر پٹلو، ان کے بھائی، گراؤنڈ مالک اور تقریب کے منتظمین سمیت متعدد افراد کے خلاف غفلت اور حفاظتی انتظامات میں کوتاہی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں: لاہور دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا

متعلقہ خبریں