اہم خبریں

ازدواجی حیثیت تبدیل کروانے کے لئے نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں

اسلام آباد(اے بی این نیوز) ازدواجی حیثیت ’شادی شدہ‘ کروانے کے لئے اب شہریوں کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) دفتر آنے کی ضرورت نہیں۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یونین کونسل میں شادی کا اندراج کروانے پر نادرا ریکارڈ میں میاں/بیوی (بشرطیکہ شناختی کارڈ نمبر نکاح نامے میں درج ہو) کی ازدواجی حیثیت خودکار طریقے سے ’شادی شدہ‘ ہو جائے گی۔

غیر شادی شدہ سے شادی شدہ:
یونین کونسل سے میرج سرٹیفکیٹ کے اجراء پر نادرا ریکارڈ میں میاں اور بیوی دونوں کی ازدواجی حیثیت شادی شدہ کر دی جائے گی۔ بیوی اگر شناختی کارڈ پر نام تبدیل کروانا چاہے تو اس کی درخواست نادرا میں جمع کروانا ہوگی۔

طلاق یافتہ سے شادی شدہ:
جو افراد نادرا ریکارڈ میں بطور طلاق یافتہ درج شدہ ہیں، یونین کونسل سے اب ان کے شناختی کارڈ پر میرج سرٹیفکیٹ کے اجراء کی صورت میں نادرا ریکارڈ میں ان کی ازدواجی حیثیت شادی شدہ کر دی جائے گی۔

بیوہ/رنڈوا سے شادی شدہ:
جو افراد نادرا ریکارڈ میں بطور بیوہ یا رنڈوا درج شدہ ہیں، یونین کونسل سے اب ان کے شناختی کارڈ پر میرج سرٹیفکیٹ کے اجراء پر نادرا ریکارڈ میں ان کی ازدواجی حیثیت شادی شدہ کر دی جائے گی۔

نادرا ریکارڈ میں ازدواجی حیثیت خودکار طریقے سے اپ ڈیٹ ہونے پر خاندانی ریکارڈ بھی اس کے مطابق اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔
مزیدپڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

متعلقہ خبریں