اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

پیر26اکتوبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

مالی حوالے سے آج کوئی اچھی خبر ملنے کا دن ہے اللہ کا نام لےکر جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہو جانے کے امکانات روشن ہیں، کچھ رقم بھی ہاتھ لگے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ وراثتی امور کو لےکر پریشان ہیںوہ آج اس معاملے میں اچھی خبر سن سکیں گے اور جن لوگوں نے اپنے روز گار کے حوالے سے کوئی قدم اٹھانا ہے وہ ابھی خاموش رہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج ایک اہم دن ہے جو مالی معاملات کے حوالے سے کوئی اچھی خبر دے گا اور جس بھی کام میں انشاءاللہ ہاتھ ڈالیں گے اُس کے ہو جانے کا واضح امکان موجود ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کافی دِنوں سے قانونی معاملات کا شکار ہیں وہ انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہونگے اور جو رکاوٹیں تنگ کر رہی تھیں ختم ہونے کے بالکل قریب ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ برداشت کرنا پڑےگا جس بات سے اپنی جان چھڑوا رہے تھے وہ ہی آپ کے گلے آ لگے گی اسلئے آج کا دن صبر و تحمل سے گذارنے کی اشد ضرورت ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ایک باہر کا شخص آپ کی ذاتی زندگی میں مداخلت کر سکتا ہے آپ جس بھی بات کو لیکر پہلے ہی پریشان ہیں اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اسلئے صدقہ بے حد ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ ان دِنوں کسی انجانی سی بندش میں صورتحال کا شکار ہیں جس کی وجہ سے آپ کو اپنے کاموں میں اکثر رکاوٹوں کا سامنا رہتا ہے ابھی فوری نظر اتاریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جن لوگوں نے مالی حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا ہے وہ اللہ کا نام لےکر قدم اٹھائیں انشاءاللہ کامیابی ملے گی جو لوگ بیماری وغیرہ میں ہیں دُعا کریں بہتر ہو جائیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کیوں دوسروں کے معاملات میں آتے ہیں اس طرح تو خود مشکلات کا شکار ہو جائیں گے اور وہ بھاگ جائےگا آپ کو مشکل میں ڈال کر اس لئے محتاط رہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک بار پھر صورتحال نازک سی دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے آپ کو بڑے محتاط انداز سے چلنا ہو گا ہر طرح کے فیصلے بے حد سوچ سمجھ کر کرنے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کو جس مسئلے میں کافی دنوں سے مشکلات پیش آ رہی ہیں وہ اب حل ہونے کے قریب ہے اور اولاد کے حوالے سے بھی آپ کو اب بڑا فیصلہ لینے کی اشد ضرورت ہے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو لوگ آپ کو کافی دِنوں سے تنگ کر رہے ہیں اب انشاءاللہ پیچھے ہٹ جائیں گے اور آپ کا راستہ صاف ہو جائے گا آج کا دن مالی لحاظ سے اچھا ہی رہے گا۔
مزیدپڑھیں: آج بروز پیر 26 اکتوبر صرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں