پیر19اکتوبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج اللہ نے چاہا تو آپ کو کسی جانب سے کوئی اہم اور شاندار خبر ملے گی آپ اللہ کا نام لے کر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہونے کی بڑی اُمید ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کے حوالے سے پریشان چلے آ رہے تھے اب اُن کےلئے قدرتی طور پر ایک اہم سلسلہ بن جانے کی بڑی امید ہے۔ آج کا دن اہم رول ادا کرے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ مسئلے کا کافی دِنوں سے شکار تھے اب اُس سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں شام تک کوئی اچھی خبر سن لیں گے اور آپ کو کوئی مالی فائدہ بھی حاصل ہو جائے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ بیماری یا بندش میں خود کو محسوس کر رہے تھے وہ اب اس سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں اب صورتحال بہتری کی طرف چل نکلی ہے اس کا بڑا ہی فائدہ ملے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو جو لوگ کسی بات سے خوفزدہ کر رہے ہیں اُن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، انشاءاللہ کسی طرف سے کوئی خطرہ نہیں ہے آج تو آپ کی عزت میں اضافہ ہو گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ خود کو کسی بندش میں مبتلا محسوس کر رہے ہیں وہ اس وہم سے نکلیں ایسا کچھ نہیں ہے۔ سب کچھ ٹھیک ہے آج کا دن تو آپ کو کسی بہتری کی جانب لیکر جا رہا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صدقہ لازمی دیں،بدنظری میں بھی ہیں اور لوگوں کی نظروں میں بھی، اس لئے جو کر رہے ہیں اس کی کانوں کان کسی کو مت ہونے دیں تو بہتر رہے گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج کا دن آپ کو روزگار کے حوالے سے انشاءاللہ ایک راستہ دکھائے گا اور جس بھی مشکل میں تھے اُس سے نکالنے میں آپ کی مدد بھی کرے گا، پریشان نہ ہوں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ بیماری میں ہیں انشاءاللہ وہ اب بھاگ رہی ہے اب ان کو نجات مل جائے گی کیونکہ بندش جیسی صورتحال میں سالوں رہی وہ بھی اب ختم ہو گئی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت آپ کو ایک اہم خبر ملے گی جو آپ کو ایک ٹینشن سے نکالے گی اور جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں وہ اللہ کا نام لے کر اب قدم اُٹھا سکتے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن افراد نے دِل لگی جیسی صورتحال شروع کر رکھی ہے وہ اب اس سے توبہ کر لیں تو بہتر رہے گا ان دِنوں آپ کی زندگی میں کوئی بڑا خطرہ محسوس ہوتا ہے صدقہ دیں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے اور روزگار میں بہتری بھی انشاءاللہ آئے گی اور جس طرف پیسوں کی اُمید لگائی تھی وہ بھی پوری ہونے کا امکان روشن ہے۔
مزیدپڑھیں: آج 19 اکتوبر بروز پیر صرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت















