اسلام آباد ( اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جس میں مبینہ طور پر مارچ کی ناکامی اور مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے سے متعلق مختلف رہنماؤں نے سوالات اٹھائے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایک رہنما نے مارچ کی ناکامی کا ذمہ دار سہیل آفریدی کو قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے قیادت کو لانگ مارچ کے منصوبے سے لاعلم رکھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر شرکا نے مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار محمود خان اچکزئی کو قرار دیا۔ اجلاس میں ایک اہم رہنما نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ مردان سے سی ایم ہاؤس کیوں گئے؟ اس پر ایک رہنما نے جواب دیا کہ لوگوں کی تعداد کم تھی، اس لیے وزیراعلیٰ نے مردان میں قیام نہیں کیا۔
اجلاس میں بیرسٹر سیف سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، جہاں کمیٹی کے ایک رکن نے انہیں دوبارہ فعال کرنے کی تجویز پیش کی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے کور کمیٹی کا ایک اور اجلاس آج رات طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر میڈیا سے گفتگو نہیں کرتے۔
مزید پڑھیں:تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی















