اہم خبریں

ملک میں موسم خشک رہنے کا امکان، بالائی علاقوں میں سردی بڑھنے لگی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات پاکستان کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق آج ہفتہ 17 اکتوبر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی اور پہاڑی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم متوقع ہے۔

بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی محسوس کی جا سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔ شہریوں کو صبح اور رات کے وقت درجہ حرارت میں کمی کے پیش نظر احتیاط کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا کے چترال، سوات، دیر اور کوہستان میں شام یا رات کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر بھی بارش اور گرج چمک ہو سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں: ملک میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

متعلقہ خبریں