اہم خبریں

سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کے خلاف درخواست غیر موثر قرار

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی بطور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا تقرری کے خلاف درخواست غیر مؤثر قرار دے دی۔

آئینی عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد درخواست پر مزید کارروائی نہیں ہو سکتی، اس وقت سہیل آفریدی وزیرِ اعلیٰ کے عہدے پر نہیں۔

جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی الگ قانونی معاملات ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کو بھی چیلنج کرنا چاہتا ہوں۔

آئینی عدالت کے چیف جسٹس نے کہا کہ ایمرجنسی کے خاتمے اور وزیرِ اعلیٰ کی بحالی کی صورت میں نئی درخواست دائر کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: اداکارہ سکینہ خان امریکا میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

متعلقہ خبریں