اہم خبریں

سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

لاہور(اے بی این نیوز)سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس میں کوشل مینڈس سری لنکا کی قیادت کریں گے۔
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 17 نومبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس ٹیسٹ سیریز سے پہلے مہمان ٹیم 4 نومبر سے 3 روزہ ٹور میچ اسلام آباد میں کھیلے گی۔
مزیدپڑھیں: ملتان ،رحمٰن بابا ایکسپریس حادثے کا شکار،6 مسافر جاں بحق،30 زخمی

متعلقہ خبریں