کوئٹہ (اے بی این نیوز) کوئٹہ میں رکن صوبائی اسمبلی زرک مندوخیل کی زیرِ قیادت ریلی نکالی گئی، جس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی گئی۔
ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی زرک مندوخیل نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر خوشی ہے۔
کے پی کے میں ایمرجنسی گورنر راج ڈیرہ اسماعیل خان بنو ں اور دیگر علاقوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی عوام ایمرجنسی کے نفاذ کتنی خوش اور کتنے ناراض یہ تو انے والا وقت ثابت کرے گا بہرحال مٹھائی کھائی جا رہی ہے اور چند مناظر اس ویڈیو میں https://t.co/zqaWUeqPw2
— Tariqsumair (@Tariqsumair2) October 11, 2026
زرک مندوخیل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک فتنہ پارٹی ہے، جس سے عوامی مفاد کو خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں اور بانی پی ٹی آئی کو اپنا مقدمہ عدالتوں میں لڑنا چاہیے۔
مزیدپڑھیں:بڑی خبر، سہیل آفریدی سے متعلق محسن نقوی کا اہم انکشاف سامنے آگیا















