اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد پولیس کے مختلف افسران کے تبادلے اور اضافی چارجز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت متعدد افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی ماجد اقبال کو ایس پی ایوان صدر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، جبکہ وہ پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کا چارج بھی سنبھالیں گے۔
خالد محمود اعوان کو ایس پی ایچ ایس زیڈ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ انہیں ایس پی کمپلینٹس اور جے پی یو کا بھی اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔
اسی طرح علی ابڑو کو ڈی ایس پی سپریم کورٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا، جبکہ انسپکٹر اشفاق احمد کو ڈی ایس پی جے پی یو کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی محمد یاسین تاگڑ کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ انسپکٹر محمد شفیق کو ڈی ایس پی سیکیورٹی فیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی، کہاں کہاں بارش ہوگی؟















