ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک بڑی خبر آپ کو سکون دے سکتی ہے ایک بڑی ٹینشن سے نکل جائیں گے اور جس مقصد کے لئے رقم کی ضرورت ہے انشاءاللہ اُس کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی شخص سے بہت پریشان تھے اب اُس کی طرف سے پریشانی ختم ہو گی چاہے وہ اولاد کی بات کیوں نہ ہو اور قدتی وسیلے بہت جلد بن کر آپ تک آئیں گے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ پریشانی میں مبتلا نہ ہوں اللہ نے چاہا تو جو راستہ بند ہو گیا تھا وہ دوبارہ کھل جائے گا اور جس شخص یا خانگی معاملات نے ناک میں دم کر رکھا تھا وہ اب ختم ہوںگے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کیوں کسی بات کو لےکر پریشان ہو رہے ہیں وہم کو دِل و دماغ سے نکال دیں اب راستے کھل رہے ہیں اس طرف توجہ دیں۔ آپ نے اب تیزی سے آگے بڑھنا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
نصیب کو قصور واردات مت ٹھہرائیں آپ کے غلط فیصلے آپ کو یہاں تک لائیے ہیں ان دِنوں آپ کےلئے جو مشکلات تھیں وہ انشاءاللہ تیزی سے کم ہونا شروع ہوںگی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کےلئے اب صورتحال پہلے سے بہت اچھی ہو رہی ہے تبدیلی کے معاملات بھی سامنے آ رہے ہیں موجودہ جگہ اب زیادہ راس نہیں ہے تو تبدیلی کر لیناہی بہتر ہو گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج خوشگوار دن میں آپ کافی دِنوں سے جس کوشش میں لگے ہوئے تھے اُس میں کامیابی مل سکتی ہے اور آپ کی ایک بڑی ضرورت بھی انشاءاللہ پوری ہو سکے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ عرصہ دراز سے جس مقصد کے پیچھے لگے تھے وہ اب اپنے معاملے میں کامیابی کے قریب ہیں اور جو سفر کرنا چاہتے ہیں وہ جلد بازی نہ کریں شاید وقت مناسب نہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
نوکری میں تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں اور جن لوگوں نے آپ کی مدد کرنے کا وعدہ کر رکھا تھا وہ اب انشاءاللہ پورا ہو گا اور ایک بڑی ضرورت بھی پوری ہو سکتی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اب حالات تیزی سے پھر تبدیلی کو ظاہر کر رہے ہیں آپ کےلئے نادر موقع ہے خود کو مشکل سے نکالنے کےلئے، جو مناسب وقت پر فیصلہ کر لیتے ہیں وہی لوگ کامیاب ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک باہر کا شخص ایک مرتبہ پھر ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے آپ کو بے حد ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے،اپنوں کے درمیان اختلافات دینے والا ستارہ بھی حرکت میں ہے۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ماضی میں جو لوگ تنگی کا سبب رہے ہیں وہ اب دوبارہ حرکت میں آ سکتے ہیں ویسے لگتا ہے کہ اندرون خانہ تو سلسلہ شروع ہو چکا ہے آپ اپنا خیال رکھیں اور صدقہ دیں۔














