اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کو بڑی سیاسی شکست، قرارداد منظور

مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کو بڑی سیاسی شکست، قرارداد منظور

سرینگر ( اے بی این نیوز) مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کو اس وقت سیاسی دھچکا لگا جب اسمبلی نے مکمل ریاستی حیثیت کی بحالی سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔

رپورٹ کے مطابق قرارداد وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے پیش کی، جس میں نئی دہلی سے جموں و کشمیر کی مکمل ریاستی حیثیت فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد بحث کے بعد صوتی ووٹ سے منظور کی گئی۔

بی جے پی ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی اور ووٹنگ سے قبل ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔ قرارداد میں اسے مزید کارروائی کے لیے بھارتی حکومت کو بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کے دوران سیاسی جماعتوں کے ارکان نے اپنے مؤقف کا اظہار کیا، جبکہ بی جے پی ارکان نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔


دوسری جانب میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی اور آئینی حقوق سے متعلق مطالبات کے لیے متحد ہوں۔

یاد رہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی اس سے قبل بھی خصوصی حیثیت اور آئینی ضمانتوں کی بحالی سے متعلق قرارداد منظور کرچکی ہے۔
مزید پڑھیں‌:لانگ مارچ فوری ملتوی کیا جائے، شوکت یوسفزئی نے پارٹی چیئرمین کو خط لکھ دیا

متعلقہ خبریں