اہم خبریں

ایشین گیمز کرکٹ: پاکستان اور بنگلا دیش آمنے سامنے، شائقین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

جاپان(اے بی این نیوز)ایشین گیمز مینز کرکٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز بارش کی نذر ہونے کے بعد پاکستان، بنگلا دیش، بھارت اور سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

جاپان کے شہر نشین میں جاری ایشین گیمز مینز کرکٹ مقابلے میں بارش کے باعث چاروں کوارٹر فائنلز میں ایک بھی گیند نہیں کرائی جاسکی جس کے بعد چار ٹاپ ٹیموں نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان، بنگلا دیش جبکہ بھارت اور سری لنکا اب ایشین گیمز مینز کرکٹ مقابلے کے سیمی فائنل میں ایکشن میں ہوں گے۔ دونوں سیمی فائنلز جمعرات کو نشین میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا سیمی فائنل یکم اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کا مقابلہ بنگلا دیش سے ہوگا جو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا، دوسرا سیمی فائنل بھی یکم اکتوبر کو ہی ہوگا جس میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

نشین ہی سیمی فائنلز کے ساتھ ایشین گیمز کرکٹ کے دونوں میڈل میچز کی بھی میزبانی کرے گا۔ تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل ہفتے کے روز کھیلے جائیں گے۔

جمعرات کو بھی بارش کا خدشہ موجود ہے، تاہم موسم کی پیشگوئی کے مطابق حالات نسبتاً بہتر رہنے کا امکان ہے۔ اس صورتحال کے باعث سیمی فائنلز کے انعقاد کی امید موجود ہے۔

مزید پڑھیں۔گلگت بلتستان، چترال اور دیر کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

متعلقہ خبریں