اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیٹرولیم ڈویژن نے یکم جولائی 2027 سے ملک میں یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس مقصد کیلئے حکومت کو موجودہ کراس سبسڈی کا نظام ختم کرکے کم آمدن والے گھرانوں کیلئے ہدفی مالی معاونت کی خاطر تقریباً 162 ارب روپے مختص کرنا ہوں گے۔
مجوزہ اصلاحات کے تحت پاکستان میں رائج گیس کے 12 سلیب پر مشتمل ٹیرف نظام ختم کردیا جائے گا جس کے تحت صارفین ماہانہ گیس کی کھپت کے مطابق مختلف نرخ ادا کرتے ہیں، اس کے بجائے تمام صارفین کے زمروں کو بتدریج تقریباً 1,708 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے یکساں اوسط ٹیرف کی جانب منتقل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں۔مری: سڑک سے گرنے والی اسکول وین میں آگ لگ گئی















