اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 389 روپے 28 پیسے سے بڑھ کر 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 412 روپے 12 پیسے سے کم ہو کر 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق قیمتوں میں رد و بدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وفاقی حکومت کے مقررہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 26 ستمبر سے 28 ستمبر 2026 تک کے لیے کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: بشیداس زیرو پوائنٹ پر جی بی اسکاؤٹس کی گاڑی پر فائرنگ، وزیراعلیٰ امجد حسین کا نوٹس















