اہم خبریں

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی جزوی بحالی کا امکان، عوام کے لیے اہم خبر

راولپنڈی اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروسز متاثر،پی ٹی اے کی تصدیق

راولپنڈی (اے بی این نیوز)راولپنڈی اوراسلام آباد کےبعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی،پی ٹی اے حکام نے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی تصدیق کردی۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق ایک آپریٹر کےنیٹ ورک میں آپٹیکل فائبرکیبل کٹنے کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی،بعض سروس فراہم کرنے والے اداروں کی ملحقہ علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق متاثرہ نیٹ ورک کی بحالی کے لیےٹیمیں کام کر رہی ہیں اورآپٹیکل فائبر کیبل کی مرمت کا عمل جاری ہے،متاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس چند گھنٹوں میں بحال ہونے کا امکان ہے،ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق جاری ہے۔
مزیدپڑھیں: لاہور: غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ملزمان کی شناخت ہوگئی

متعلقہ خبریں